سینگاپور میں منعقد ہونے والے ریاضی کے عالمی مقابلے میں فلسطین کی چودہ سالہ دانیا الجعبری نے پوری دنیا میں ریاضی کے میدان میں پہلی پوزیشن لے کرسب کو حیران کردیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں سینگا پور میں سال 2014 ء کا ذہنی ذہانت اور حساب کا مقابلہ ہوا۔
مقابلے میں فلسطین کے ایک آٹھ سالہ کم سن طالب علم ایمن نشویہ نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر دانیا الجعبری نے ریاضی کے 230 سوالات صرف آٹھ منٹ میں حل کرکے پوری دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایمن نشویہ نے آٹھ منٹ میں 180 سوالات حل کیے۔ مقابلے میں 15 ملکوں کے 1500 طلباء وطالبات نے شرکت کی۔